پنجاب بینک : 30ارب کے ایکویٹی انجیکشن کی متفقہ منظوری
ظفر مسعود نے شیئر ہولڈرز کے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیے
لاہور(سٹاف رپورٹر )دی بینک آف پنجاب کے شیئر ہولڈرز نے منعقد ہونیوالے غیر معمولی جنرل اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے رائٹس ایشو کے بجائے عام حصص کے اجرا کے ذریعے 30 ارب روپے تک کے ایکویٹی انجیکشن کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود نے شیئر ہولڈرز کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیے ، جن پر شیئر ہولڈرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔بی او پی اس وقت پاکستان کے دس بڑے بینکوں میں سب سے کم کیپیٹلائزڈ بینک ہے ، جس کا ٹئیر-1 کیپیٹل 99.9 ارب روپے جبکہ مجموعی اثاثے 2,952ارب روپے ہیں۔ مکمل ایکویٹی انجیکشن کے بعد بھی بینک کی پوزیشن نویں رہے گی۔ کسی بھی بینک کی بیلنس شیٹ میں اضافے کی صلاحیت کا انحصار اس کے ٹئیر۔1کیپیٹل کی مضبوطی اور کم لاگت والے ڈپازٹس متحرک کرنے کی صلاحیت، دونوں پر ہوتا ہے ۔ یہ دونوں عوامل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ کیونکہ قابلِ اطلاق کیپیٹل ایڈیکویسی اور لیوریج کی شرائط کے تحت ڈپازٹس کو صرف آمدنی پیدا کرنے والے اثاثوں میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments