سوشل سکیورٹی ، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان معاہدہ
پیدائش اور اموات کا ڈیٹا جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے درج کیا جائے گا
لاہور(خبر نگار )پنجاب سوشل سکیورٹی، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں ہونے والی تقریب میں کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نادرا پنجاب فضہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ہونے والی پیدائش اور اموات کا ڈیٹا جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے درج کیا جائے گا۔ پیدائش و اموات کی معلومات نادرا کے ڈیجیٹل نظام میں لوکل گورنمنٹ کے طریقہ کار تک پہنچائی جائیں گی جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے پیدائش و اموات کے بروقت اور درست اندراج کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ معاہدے سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں پیدائش و اموات کے ریکارڈ کو جدید اور مربوط نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments