ہربنس پورہ:موٹرسائیکل چوری کا ملزم پکڑاگیا
لاہور (آن لائن) ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مبینہ ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 6موٹر سائیکلیں ، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments