ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو کا منصوبہ 6 سال بعد بھی التوا کاشکار

 ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو کا منصوبہ 6 سال بعد بھی التوا کاشکار

منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر کے باعث تعمیراتی لاگت میں اضافہ

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ممبران صوبائی اسمبلی کے لیے جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ، چھ سال گزرنے کے باوجود تکمیل کی منزل حاصل نہ کرسکا۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت پنجاب اسمبلی ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو کا منصوبہ سال 2020 میں شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت 102 سویٹ ہومز تعمیر کیے جانے تھے ۔منصوبے کے آغاز پر ایک سویٹ ہوم کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے لگایا گیا تھا، جبکہ مجموعی منصوبے کی لاگت تین ارب روپے سے زائد مقرر کی گئی تھی۔

تاہم منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر کے باعث تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوتا گیا اور منصوبے کی مجموعی لاگت اب تین ارب سے تجاوز کرکے تقریباً چار ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو پر کام جاری ہے اور منصوبے کے لیے فنڈز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلیوں کے باعث تعمیراتی کام میں تاخیر ہوئی۔یوں 2020 میں شروع ہونے والا ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو کا منصوبہ چھ سال بعد بھی تکمیل کا منتظر ہے ، جبکہ بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت نے منصوبے کے مالی حجم میں بھی نمایاں اضافہ کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...