لاہور میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے بجٹ جاری

لاہور میں پارکنگ پلازوں  کی تعمیر کیلئے بجٹ جاری

لاہور (آن لائن) محکمہ خزانہ نے شہر میں پارکنگ کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے مختلف پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے بجٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ موچی گیٹ کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح شیرانوالہ گیٹ پارکنگ سہولت کیلئے بھی 80 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق ٹیکسالی گیٹ پارکنگ سہولت کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے لاہور کے گنجان علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کم کرنے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...