غیرقانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 22 ملزم گرفتار
3 نٹنگ گیئرز ضبط، 16 ملزموں کو 5 لاکھ جرمانہ، 6 کیخلاف مقدمات
لاہور (آن لائن)وائلڈلائف رینجرز نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے پینگولن ریسکیو کرنے کے علاوہ کتوں کے ساتھ جنگلی سور کے شکار، فالکن، بٹیر اور دیگر پرندوں کی غیرقانونی نٹنگ و تجارت میں ملوث 22 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 3 نٹنگ گیئرز ضبط کیے گئے ، 16 ملزموں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 73 ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ 6 ملزمان کے خلاف مقامی تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ ریسکیو کیا گیا نایاب پینگولن طبی معائنے کے بعد قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔
ضلع گجرات میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر قاسم رضا کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے فالکن کی غیرقانونی نٹنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ایک دوسری کارروائی میں کتوں کے ساتھ جنگلی سور کے غیرقانونی شکار میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔چکوال میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر مرزا عابد حسین کی ٹیم نے شہر کے مضافات سے مسکن سے بھٹکا ہوا نایاب پینگولن ریسکیو کیا۔ طبی معائنے کے بعد اسے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments