لیبر کوڈ فوری فعال کرنے اور بل نوٹیفائی کرنیکی ہدایت
لاہور (سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے اجلاس میں لیبر کوڈ کا بل زیر بحث آیا۔۔۔
چیئرمین کمیٹی امجد علی جاوید نے صورتحال پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے لیبر کوڈ فوری فعال کرنے اور بل نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے لیبر کوڈ کی فعالیت سے متعلق رپورٹ دو ہفتوں میں طلب کرلی۔اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ محکمہ لیبر کو معلوم ہونا چاہیے کہ لیبر کوڈ فعال نہ ہونے کے باعث مزدوروں کو مسائل کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments