چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی لفٹ میں آتشزدگی
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)چلڈرن ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی لفٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث عمارت میں دھواں پھیل گیا اور مریضوں و لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے ، تاہم ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments