لاہور ٹریفک پولیس سے تمام پی ایچ پی اہلکار واپس بلانے کا حکم
پی ایچ پی اہلکاروں کو فوری طور پر متعلقہ ریجنز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت
لاہور (آن لائن) آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تعینات تمام پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) اہلکاروں کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم دے دیا گیا۔ اہلکاروں کو رواں سال فروری میں ٹریفک مینجمنٹ اور نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی طور پر لاہور میں تعینات کیا گیا تھا۔ جاری مراسلے کے مطابق لاہور شہر میں تعینات تمام پی ایچ پی اہلکاروں کو اپنے متعلقہ فوکل پرسنز کو رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ، جسکے بعد وہ اپنے اصل ریجنز میں واپس جاکر ڈیوٹی سنبھالیں گے ۔مراسلے کے مطابق پی ایچ پی اہلکاروں کو گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ریجنز میں واپس بھیجا جائیگا۔ مذکورہ اہلکاروں کو رواں سال فروری میں لاہور شہر کے اندر ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے اور سٹی ٹریفک پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔جاری احکامات میں متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی واپسی کیلئے فوری اور مناسب ٹرانسپورٹ انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments