لیسکو کا 3 لاکھ سمارٹ میٹرز خریدنے کا عمل شروع

لیسکو کا 3 لاکھ سمارٹ میٹرز خریدنے کا عمل شروع

نئے کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب، ڈیفیکٹو میٹرز بھی تبدیل ہونگے

لاہور (آن لائن)لیسکو نے 2 لاکھ 97 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کردیا، جس پر تقریباً 5 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق نئے بجلی کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ نیپرا کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد خراب (ڈیفیکٹو) میٹرز کو بھی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس روایتی سٹیٹک میٹرز کا بھی بھاری سٹاک موجود ہے ، جنہیں فی الحال خراب یا جل جانے والے میٹرز کی جگہ نصب کیا جا رہا ہے ۔لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کو بجلی کے میٹرنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے ، جس کے ذریعے میٹرنگ کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...