پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کا اعلان

 پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کا اعلان

فرسٹ ایئر پی جی آر کا مجموعی وظیفہ ایک لاکھ ستائیس ہزار مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 15 ستمبر 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جو پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ارسال کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ ایئر پی جی آر کا مجموعی وظیفہ ایک لاکھ ستائیس ہزار دو سو پندرہ روپے مقرر کیا گیا ہے۔سیکنڈ ایئر پی جی آر کو ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو چھیانوے ، تھرڈ ایئر کو ایک لاکھ چھتیس ہزار سات سو ستتر روپے ملیں گے۔

اسی طرح فورتھ ایئر پی جی آر کا وظیفہ ایک لاکھ اکتالیس ہزار پانچ سو اٹھاون اور ففتھ ایئر پی جی آر کا وظیفہ ایک لاکھ چھیالیس ہزار تین سو انتالیس روپے مقرر کیا گیا ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سیکنڈ فیلوشپ کرنے والے ڈاکٹروں کو دس ہزار روپے اضافی انسینٹیو بھی دیا جائے گا۔ جس کے بعد سیکنڈ فیلوشپ فرسٹ ایئر کا وظیفہ ایک لاکھ سینتیس ہزار دو سو پندرہ اور سیکنڈ ایئر کا ایک لاکھ اکتالیس ہزار نو سو چھیانوے روپے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...