ڈرائیونگ لائسنس کانیاطریقہ ، ٹیسٹ کیلئے سخت شرائط

ڈرائیونگ لائسنس کانیاطریقہ ، ٹیسٹ کیلئے سخت شرائط

ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی قرار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیا طریقہ کار 17 ستمبر 2026 سے نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت ٹیسٹ کے عمل کیلئے سخت شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔ ای سائن ٹیسٹ پاس کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے ، جبکہ 24 گھنٹے میں روڈ ٹیسٹ نہ دینے پر ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہو جائے گا اور مکمل پراسیس دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے ۔ ای سائن اور روڈ ٹیسٹ 24 گھنٹے میں پاس کرنے کے باوجود پی ایس آئی ڈی نہ بنانے پر منظوری نہیں دی جائے گی۔ پی ایس آئی ڈی جنریٹ نہ کرنے پر 24 گھنٹے بعد دونوں ٹیسٹ کے نتائج ضائع ہو جائیں گے ، جبکہ 7 دن میں پی ایس آئی ڈی فیس جمع نہ کرانے پر پورا پراسیس کینسل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...