نالے کی تعمیر میں مبینہ غفلت ،بارشی پانی پلازوں میں داخل

نالے کی تعمیر میں مبینہ غفلت ،بارشی پانی پلازوں میں داخل

تاجروں کا لاکھوں کا نقصان ،منصوبہ جات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ

لاہور( این این آئی)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران کی عدم توجہ سے رائے ونڈ میں ریلوے روڈ پر تعمیر ہونے والے نالہ میں ناقص منصوبہ بندی اور میٹریل کی وجہ سے شہری پریشان نظر آرہے ہیں ،ریلوے روڈ پر زیر تعمیر نالے کی کھدائی کے دوران پلازوں کے تہہ خانوں اور عمارتوں کی بنیادوں میں بارشی پانی داخل ہوگیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔تاجر طبقہ سراپا احتجاج بن گیا ہے ۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران منصوبوں کے دوران منظر عام سے غائب ہیں جس سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جارہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں جاری منصوبہ جات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...