ننکانہ :مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں کا سامان لے گئے

 ننکانہ :مختلف وارداتوں میں  چور لاکھوں کا سامان لے گئے

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں چوری کی دو وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔

تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ منگو تارو میں شوکت علی کے گھر سے چور اس کی بیٹی کے جہیز کا سامان، بستر وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔ دوسری واردات تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ ٹھٹھہ عیسیٰ میں ہوئی جہاں چک نمبر 6؍58 کے رہائشی الطاف حسین کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...