علامہ عبد الرشید کے والد کا ختم ِ دسواں

 علامہ عبد الرشید کے والد کا ختم ِ دسواں

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک صراط مستقیم اور بزم اویسیہ کے زیر اہتمام جامع مسجد اویسیہ میں علامہ عبدالرشید اویسی کے والد الحاج محمد بشیر کے ختم ِدسواں کا اجتماع ہوا۔

خانوادہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے چشم و چراغ صاحبزادہ فرحت حسن قادری نے صدارت کی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے کہا اللہ تعالیٰ 50سالہ مومن کے حساب میں نرمی اور 60 سالہ کو خوشنودی کے کام کرنے کا مزید شوق عطا فرما دیتا ہے ۔اجتماع میں مولانا خورشید نقشبندی، پیر امین اللہ نبیل سیالوی سمیت سینکڑوں علما و مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...