وارداتوں میں ملوث 6 ملزم گرفتار، لاکھوں کا لوٹا مال برآمد

وارداتوں میں ملوث 6 ملزم  گرفتار، لاکھوں کا لوٹا مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث 6 ملزم گرفتار، لاکھوں کا لوٹا مال برآمد کرلیا گیا۔بادامی باغ پولیس نے دو رکنی متحرک موبائل چور گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر موبائل چور گینگ کے ملزموں سبین اور چاند کو گرفتار کر کے 9 موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ بھاٹی گیٹ پولیس موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گروہوں کے 4ارکان گرفتار کر کے 2موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ۔تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...