54 ای چالان،پونے3لاکھ جرمانہ
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں سیکٹر انچارج شفیع گجر نے 54ای چالان والی ویگن پکڑلی۔
ویگن کو روک کر ون ایپ کے ذریعے ای چالان چیک کیے تو 54 ٹریفک خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔ ٹریفک پولیس نے ویگن ڈرائیور کو 2 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ کرکے گاڑی تھانے میں بند کرا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments