پوسٹ گریجوایٹ تحقیق کی نگرانی مزید سخت کرنیکافیصلہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی پیشرفت کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایچ ڈی اور ایم فل طلبہ کی سست پیشرفت پر سپروائزرز کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
یہ فیصلہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 231ویں اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر سہیل صابر نے کی۔ پوسٹ گریجوایٹ ایجوکیشن، تحقیق و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ ہر پوسٹ گریجوایٹ طالبعلم کی تعلیمی و تحقیقی پیشرفت کی سہ ماہی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ تاخیر کی بروقت نشاندہی اور ڈگری کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments