شیخوپورہ:دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،3نوجوان شدید زخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر چھوٹا جیون پورہ کے قریب دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں ،جس سے 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
بتایاگیا ہے کہ سیال فلور مل کے قریب تیزر فتاری کے باعث دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے ۔موٹرسائیکل سوار 21سالہ آکاش ،23سالہ غلام قادر اور 22 سالہ حسنین حادثہ کے دوران شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments