ٹک ٹاک بنانے پر بھائی کی فائرنگ، بہن ،بھابھی قتل
واقعہ مریدکے کے نواحی علاقے میں پیش آیا، دونوں لاشیں ہسپتال منتقل عدنان نے دونوں کوسمجھایا، تلخ کلامی کے بعد جھگڑا بڑھ گیا، کارروائی شروع
شیخوپورہ،کالاشاہ کاکو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ صدر مرید کے کے نواحی گاؤں ننگل کسوالہ میں ٹک ٹاک بنانے سے مشتعل ہوکر بھائی نے اپنی بہن اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بتایا گیا ہے کہ زینب اور مریم نے ٹک ٹاک بناکر اپ لوڈ کردی جس پر عدنان نے انہیں سمجھایا مگر بات تلخ کلامی تک آگئی جس سے مشتعل ہوکر عدنان نے اپنی 16سالہ بہن زینب اور20سالہ بھابھی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ صدر مرید کے پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments