ایمرجنسی نفاذ صوبائی خودمختاری پر حملہ:پی ٹی آئی شیخوپورہ

ایمرجنسی نفاذ صوبائی خودمختاری پر حملہ:پی ٹی آئی شیخوپورہ

ملک میں انارکی کی سازش کی جا رہی:خرم منج، افضال حیدر، اقبال شیخ ودیگر

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چودھری خرم منور منج،سٹی صدر میاں افضال حیدر، جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ ، سید ارشد محمود ہاشمی ، ڈاکٹر اسلم شیروانی ، ملک قمر عباس، چوہدری نعیم شہزاد سراء نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ دراصل وفاق کی طرف سے صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے ۔،وفاق اپنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا کے ساتھ تعصبانہ رویہ رکھا گیا، اور اب آئینی بحران پیدا کر کے ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے خیبر پختونخوا کی غیور عوام نے تقریباً تحریک انصاف کو دو دہائیوں سے مسلسل عوامی اعتماد اور بھاری اکثریت سے منتخب کیا وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئین پاکستان کی روح کے منافی اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ۔ فارم 47کی حکومت سیاسی نااہلی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غیر آئینی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان رہنماؤں نے کہاکہ ایمرجنسی کے ایسے تمام اقدامات عدالت عالیہ میں چیلنج کیے جائیں اور پارٹی عوام کے جمہوری حقوق کے دفاع کے لیے ہر قانونی اور سیاسی راستہ اختیار کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...