ایمرجنسی:شیخوپورہ کی تاجر برادری سماجی حلقوں کا اظہار مسرت

 ایمرجنسی:شیخوپورہ کی تاجر برادری  سماجی حلقوں کا اظہار مسرت

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر شیخوپورہ کی تاجر برادری اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر عظیم جاوید، میاں خالد جاوید، اکبر علی چوہان، رانا محمد عمران، شیخ فاروق ہیرا اور اﷲ دتہ سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے مین بازار اور ملحقہ تجارتی مراکز میں ریلیاں نکالیں اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔مرکزی انجمن تاجران کے رہنما ملک پرویز اقبال نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے بجائے صوبے میں بدامنی کا باعث بن رہی تھی،بارہا مذاکرات اور سمجھانے کی کوششوں کے باوجود صوبائی قیادت دہشت گردی کے خاتمے پر سنجیدگی سے متفق نہیں ہو رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...