پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی، 3روزہ ثقافتی فیسٹیول16اکتوبر سے شروع
لاہور(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ یہ تین روزہ ایونٹ 16، 17 اور 18 اکتوبر کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے تھل ڈیزرٹ رحمت آباد میں ہوگا۔ریلی میں 95 کلومیٹر طویل ٹریک پر جیپ ریس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین جیپ ڈرائیورز سمیت ملک بھر سے تقریبا 100 بہترین ڈرائیورز اور رائیڈرز شرکت کریں گے ۔پریس کانفرنس میں ممبر صوبائی اسمبلی غضنفر عباس قریشی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، امیر عباس سیال، مکرم وحید شیخ اور صاحبزادہ سلطان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا جھنگ ڈیزرٹ ریلی کا بنیادی مقصد ضلع جھنگ کی منفرد شناخت، صحرائی خوبصورتی، ثقافت، روایات اور سیاحتی مقامات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے ،اس ایونٹ سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments