کورونا ویرینٹس ، ہسپتالوں میں 4ہزارسے زائد مریض رپورٹ

کورونا ویرینٹس ، ہسپتالوں میں 4ہزارسے زائد مریض رپورٹ

علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے ،فلو ویکسین شدت کم کرنے میں مددگار ،طبی ماہرین

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )کورونا کے مختلف ویرینٹس ، انفوائنزا اور فلو وائرس سموگ کی گردش جاری ، شہری فلواور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات میں مبتلا ہونے لگے ،بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسم میں درد کی شکایات بڑھنے لگیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 4 ہزارسے زائد مریض رپورٹ ۔میو ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد کورونا کے مختلف ویرینٹس ، انفوائنزا اور فلو وائرس کی علامات کے ساتھ رپورٹ، جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 8 آٹھ سو سے زائد مریض رپورٹ لاہور جنرل ہسپتال ، گنگا رام ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی سیکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے مختلف ویرینٹس پہلے کے مقابلے میں کم شدت والے ہو سکتے ہیں، تاہم علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے کورونا اور فلو اور سموگ سے سانس کی بیماریوں کی علامات پیدا کر سکتے ہیں فلو کی علامات ظاہر ہونے پر شہری خود تشخیص کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ فلو ویکسین بیماری کی شدت اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار قرار دیدی، بزرگ، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں کے شکار افراد فلو اور کورونا سے خصوصی احتیاط کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...