ہر نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا :فیصل ورک
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی فیصل الیاس ورک نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور پاکستان کا ہر نوجوان اپنی محنت لگن اور حوصلے سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر مختلف کلبوں کے کھلاڑی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔ فیصل الیاس ورک نے کہاکہ اگر نو جوانوں کو حوصلہ افزائی اور مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments