انصاف فراہمی، مستحقین کی مدد کو ترجیح دی جائے :اعظم ریاض
ہمیں ذاتی مفادات ،گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف سماجی شخصیت چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ معاشرتی مسائل، معاشی مشکلات اور مختلف طبقات کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی یکساں عمل داری اور مستحق افراد کی مدد کو ترجیح دی جائے کسی بھی معاشرے میں جب لوگوں کو ان کے حقوق ملتے ہیں، شکایات کا منصفانہ ازالہ ہوتا ہے اور کمزور افراد کو تحفظ حاصل ہوتا تو عوام کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے اور معاشرتی استحکام کو فروغ ملتا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے گاؤں لامبڑے میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments