بھٹو خاندان،کارکنوں نے جمہوریت کیلئے جانیں دیں:فلک شیر
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے قیام اور استحکام کیلئے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے کوڑے کھائے ، پھانسیوں اور شہادتوں کا سامنا کیا لیکن عوام کے حق حکمرانی کیلئے جدو جہد جاری رکھی اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے حقوق کی آواز بلند کی ،اسی طرح بیگم نصرت بھٹو نے جرات، بہادری اور استقامت کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کیلئے تاریخی جدوجہد کی اور آمریت کے خلاف مزاحمت کی روشن مثال قائم کی ،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments