13 سالہ بچے سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) 13 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے گلی پھولوں والی کی رہائشی خاتون نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کے بیٹے عبدالرحمان کے ساتھ دانش نامی شخص نے سکول سے واپسی پر راستے میں مبینہ طور پر نازیبا حرکات کیں۔ خاتون نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا،پولیس ریکارڈ کے مطابق درخواست 23 اکتوبر کو موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عدیل شہباز نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments