انسٹیٹیوشنل پریکٹس کے میکانزم کیلئے کمیٹی از سر نو تشکیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے انسٹیٹیوشنل پریکٹس کے میکانزم کیلئے کمیٹی از سر نو تشکیل دیدی۔
ڈاکٹر عدنان خان ممبر ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر محمود ایاز وائس چانسلر کے ای ایم یو ، ڈاکٹر محمود شوکت پروفیسر آف پیڈز سرجری /سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ، ڈاکٹر طیبہ وسیم پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ، ڈاکٹر سلیم پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان اور ڈاکٹر مسفرہ صدیقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بطور ممبران شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر حافظ وسیم ٹیکنیکل کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔کمیٹی 15 روز میں انسٹیٹیوشنل پریکٹس کے میکانزم سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments