قصور :متعدد وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم

 قصور :متعدد وارداتیں  شہری قیمتی سامان سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون، رکشہ، موٹرسائیکلوں اور گھریلو سامان سے محروم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے برج مہالم چک نمبر 35 کے قریب احمد رضا لٹ گیا ، چور ڈیرہ بابا مرتضیٰ شاہ سے رکشہ لے گئے ۔ اکرم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ میں کاہنہ نو لاہور سے موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی کے علاقے چک نمبر 37 میں محمد طارق ولد نصردین کے گھر سے چور سامان اور موٹرسائیکل لے گئے ۔ ادھر پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقے جاگوالہ چک نمبر 40 میں اصغر وغیرہ مبینہ طور پر امتیاز قمر ولد بھورے خاں کی موٹرسائیکل اور سولر پلیٹیں چوری کرکے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...