محکمے مقررہ کے پی آئیز کو اپنی اولین ترجیح بنائیں :شعیب مرزا

 محکمے مقررہ کے پی آئیز کو اپنی اولین ترجیح بنائیں :شعیب مرزا

کارکردگی کا جائزہ عوام کو دی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر لیا جائے گا

 قصور (نمائندہ دنیا) سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب شعیب مرزا کی زیرِ صدارت کے پی آئیز سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ڈاکٹر محمد کلیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر محمد کلیم نے ضلع قصور میں مختلف محکموں کی کارکردگی، مقررہ اہداف، جاری اقدامات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر شعیب مرزا نے ہدایت کی کہ تمام محکمے مقررہ کے پی آئیز کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اہداف کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ کاغذی رپورٹس کے بجائے عملی اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو باقاعدہ مانیٹرنگ، فیلڈ وزٹس اور نشاندہی شدہ خامیوں کے فوری خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...