تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں :دانش افضال
صوبائی سیکرٹری کا دورہ ،سیوریج انفراسٹرکچر، نئے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دانش افضال نے شیخوپورہ میں پی ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری نے شیخوپورہ میں جاری سیوریج کے انفراسٹرکچر، نئے ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا ذیشان شوکت گوندل نے صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ 225 کلومیٹر کی لمبی سیوریج لائن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کاموں والے علاقوں میں عوام کی آمدورفت کو بھی مدنظر رکھ کر جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments