طلبہ کے درمیان ادبی مقابلے بیاد علامہ اقبال ؒ آج شروع ہونگے

 طلبہ کے درمیان ادبی مقابلے بیاد  علامہ اقبال ؒ آج شروع ہونگے

لاہور (خبر نگار)غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں کے طلبہ کے درمیان تین روزہ ادبی مقابلہ جات بیاد علامہ اقبالؒ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔

غزالی فاؤنڈیشن کے پاکستان بھر سے سکولوں کے پرائمری و مڈل کلاسز کے منتخب طلبہ کے درمیان کلام اقبال، تقاریر، علامہ اقبال ؒکی شاعری پر مبنی بیت بازی اور اقبال کی نظموں پر ٹیبلو کے مقابلہ جات ہونگے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر غزالی ایجوکیشن فاؤنڈٰیشن عامر جعفری کا کہنا ہے کہ مقابلوں کی اختتامی وتقسیم انعامات کی تقریب 26نومبر کو ایوان اقبال میں ہوگی ۔وفاقی وزیر اورنگزیب خان مہمان خصوصی ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...