ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت تمام کیڈرز کے فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں جسکے تحت فی منصوبہ 3لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی جائیگی۔
اورک کے اعلامیہ کے مطابق خواہشمند فیکلٹی ممبران کو اپنی تحقیقی تجاویز مالی سال 2026-27کے نظرثانی شدہ ریسرچ گرانٹ ایپلی کیشن فارم پر جمع کرانا ہوں گی جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ اوراورک کے ویب پیج پر دستیاب ہے ۔درخواست فارم اور تحقیقی منصوبے کی تجویز 18دسمبر تک اورک آفس میں پہنچ جانی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments