آئی پی پی کے نئے عہدیداروں کا تقرر

آئی پی پی کے نئے عہدیداروں کا تقرر

لاہور(سیاسی نمائندہ)استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں تنظیمی امور کو مزید فعال بنانے کیلئے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا گیا۔

احسن بٹالوی کو پنجاب کے صدر کا چیف کوآرڈینیٹر،وفا تسنیم کو ادب و ثقافت ونگ کی صوبائی صدر ، آصف بادل کو جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر احسن الٰہی ظہیر کو سینئر صوبائی نائب صدر اور راجہ کاشان الرحمن کو کسان ونگ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ۔صوبائی صدر رانا نذیر خان اور جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ دیتے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیمی مضبوطی اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کیلئے تمام عہدیداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔نئے عہدیداروں نے مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے منشور اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...