سکولز کے باہر کھانوں کے غیر قانونی سٹالزکیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور(خبرنگار)بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے اطراف ناقص کھانوں والے غیر قانونی سٹالز،ریڑھیوں اور خطرناک ٹھیلوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔
سکولوں کے قریب گیس سلنڈرز، آتش گیر مواد اور غباروں میں گیس بھرنے والے ٹھیلوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کو سکولوں کے اطراف سروے اور انسپکشن کیلئے متحرک کر دیا گیا۔ سکولوں کے قریب غیر قانونی ریڑھیوں اور غیر صحت بخش کھانے فروخت کرنیوالے وینڈرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آلودہ اور مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کے اطراف خطرناک سرگرمیوں کا جامع سروے کیا جائے گا۔ سکول سربراہان کو بھی اداروں کے اطراف غیر قانونی فروخت اور کسی بھی خطرناک سرگرمی کی فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو غیر معیاری خوراک اور خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ سکولوں کے اطراف نگرانی سخت کرنے اور خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments