گرفتار عہدیداروں ، کارکنوں کوفوری رہا کیا جائے :مولانا محب النبی

 گرفتار عہدیداروں ، کارکنوں کوفوری  رہا کیا جائے :مولانا محب النبی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یوآئی ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی اور جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرحمن ، مولانا امجد سعید۔۔۔

مولانا اشرف گجر، مولانا عبدالشکور یوسف ودیگرعلمانے جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام سرگودھا میں ہونیوالی تحفظ آئین و عوامی حقوق کانفرنس میں شرکت کیلئے جانے والے عہدیداروں و کارکنوں کے گھروں اور اداروں پر پولیس کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی فسطائیت، جبر اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گرفتار عہدیداروں ، کارکنوں کوفوری رہا کیا جائے اور پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ہم اپنے قائدمولانا فضل الرحمن کیساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...