کورونا ایس اوپیز کی آگاہی ، سٹی پولیس کا ملتان میں فلیگ مارچ

کورونا ایس اوپیز کی آگاہی ، سٹی پولیس کا ملتان میں فلیگ مارچ

فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کا قیام اور ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ،ایس پی

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کی طرف سے امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے فلیگ مارچ کیا گیا، ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں فلیگ مارچ ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی قیادت میں روانہ ہوا۔ جس میں مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں