پولیو مہم کا افتتاح، 10لاکھ بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف

 پولیو مہم کا افتتاح، 10لاکھ بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ضلع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح۔

 کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے بچے کو قطرے پلا کر کیا جبکہ ڈی سی ملتان کیپٹن ر رضوان قدیر بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر مریم خان نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں ضلع ملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے ضلع میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے 4380 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں،شہری غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں، انسداد پولیو مہم 29 اپریل تا 3 مئی تک جاری رہے گی، ضلع کے ہر ہسپتال، ڈسپنسری، بس ویگن سٹینڈ، ریلوے سٹیشن پر ٹیمیں موجود رہیں گی۔پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا خواب ہے ۔پولیو وائرس کے خاتمے تک ہم سب کو بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم رمزی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل و دیگر ڈاکٹرز و افسر موجود تھے ۔ض

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں