وراثتی حق مانگنے پربھائی نے شادی شدہ بہن کوقتل کردیا

وراثتی حق مانگنے پربھائی نے شادی شدہ بہن کوقتل کردیا

کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وراثتی حق مانگنے پربھائی نے شادی شدہ بہن کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں وارڈ نمبر 14 اے کی رہائشی 38 سالا رہائشی رابعہ بی بی کو اس کے بھائی اصغر علی نے والد کی جائیداد فروخت کرنے پر اپنے حصہ کی رقم مانگے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تھانہ سٹی کوٹ ادومیں مقتولہ رابعہ بی بی کے شوہر عبدالحفیظ خان چانڈیہ کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی ار کے متن کے مطابق وہ گھر آیا تو سالہ اصغرعلی چانڈیہ مسلح پسٹل 12 بور میری بیوی کو طیش میں کہہ رہا تھا تمہیں رقم مانگنے کا مزہ چکھاتاہوں ،ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے ہی اصغر علی نے پسٹل 12 بور سے سیدھا فائر کیا جو میری بیوی رابعہ بی بی کے بائیں کندھے پر لگا جس سے خون جاری ہو گیا اور وہ زمین پر گر پڑی،اصغر کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ پسٹل ہماری طرف تان کر فرار ہو گیا ،ہم نے رابعہ بی بی کو سنبھالا تو وہ جان بحق ہو چکی تھی ،وجہ عناد یہ ہے کہ اصغر علی نے رابعہ بی بی کی رقم فروختگی رقبہ و راثتی دینا تھی جس کااس نے تقاضا کیا تو وہ طیش میں آگیا اور فائر مار کر ناحق قتل کر دیا،پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے سٹی پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں