پی پی رہنما ئوں کی ملک ارشد کی عیادت، صحت یابی کی دعائیں
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما معروف سماجی شخصیت ملک ارشد اقبال بھٹہ کی بائیں آنکھ کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملنے پر سیاسی سماجی رہنما عیادت کے لیے پیپلز سیکرٹریٹ پہنچ گئے ۔
جلد صحت یابی کے لیے دعائیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور معروف سماجی رہنما ملک ارشد اقبال بھٹہ کی بائیں آنکھ میں موتیا کا کامیاب آپریشن نشتر ہسپتال سے ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر سیا سی سماجی رہنماؤں نے پیپلز سیکرٹریٹ پی پی 217این اے 150پہنچ گئے ۔