آن لائن خریداری کرنیوالے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ٹی اے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین کو سائبر کرائم سے بچاؤکے لیے آن لائن خریداری کو محفوظ اور پُراعتماد بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ محفوظ انٹرنیٹ کنکشن کا استعمال کریں۔صرف مستند اور معتبر ای کامرس پلیٹ فارمز سے خریداری کریں۔ فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کریں۔ ہر ای کامرس اکاؤنٹ کے لیے مضبوط، منفرد اور محفوظ پاس ورڈز کا استعمال یقینی بنائیں۔