شورکوٹ :لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب

شورکوٹ :لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )ایگریکلچر آفس شورکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے خالد غنی چودھری کے صاحبزادے چودھری عبد الغنی تھے ۔تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر احسان الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل شورکوٹ ڈاکٹر جاوید اقبال، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر امتیاز ،ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر آفتاب عزیز موجود تھے ، اس موقع پر لائیو سٹاک کارڈ سکیم میں کامیاب ہونیوالے کسان بھی موجود تھے ۔ شرکائے تقریب سے خطاب میں چودھری عبد الغنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ کسان دوست منصوبہ لائیو سٹاک کسانوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ملک میں گوشت کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اورکسان خوشحال ہو گا۔ ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈاکٹر احسان الحق نے لائیو سٹاک کارڈ کی اہمیت و افادیت بارے تفصیلی روشنی ڈالی۔یاد رہے شورکوٹ میں لائیو سٹاک کارڈ کے لیے 338 مویشی پال حضرات کو رجسٹر کیا گیا تھا جن کو مرحلہ وار لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ، کامیاب مویشی پال کسانوں کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے کارڈ تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں