چنیوٹ:ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف میں چیک تقسیم

 چنیوٹ:ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف میں چیک تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف میں چیک تقسیم۔

 ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے تحت ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف میں چیک تقسیم کئے ، معروف سماجی شخصیت مسعود اقبال، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل، ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے حالات، ڈاکٹرز کی موجودگی پہلے سے بہت بہتر ہے ، کم وسائل میں مریضوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل اور مسعود اقبال نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکے علاج اور سہولیات بارے دریافت بھی کیا ، انہوں نے مریضوں کے لواحقین کیلئے بنائی جانے والی انتظار گاہ کا وزٹ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی میٹنگ کی صدارت کی اور بعد ازاں زیر تعمیر سرجیکل ٹاور ، سیلانی کچن کا بھی وزٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں