ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن کی آسامی خالی
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن کی آسامی گزشتہ ایک سال سے خالی ہے ، جس کی وجہ سے انتظامی اور فیلڈ سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم رمزی کی دسمبر 2024ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد تاحال کسی مستقل یا عارضی افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی، جس سے پورا شعبہ انتظامی سطح پر شدید خلل کا شکار ہے ۔