وکلاء کی شہادت،ملوث اہلکاروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،مظہر رخسار

 وکلاء کی شہادت،ملوث اہلکاروں کو  کٹہرے میں لایا جائے ،مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)علامہ اقبال لائرز گروپ کے صدر مہرمظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے پولیس مقابلے میں وکیل محمد ذیشان شبیر اور سابق صدر جھنگ بار منیر احمد خان سیال کی شہادت پر شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزموں کی فوری گرفتاری اور قانونی کٹہرے میں لانے تک وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ گرفتاریاں جلد یقینی بنائی جائیں۔ مہرمظہر رخسار نے کہا کہ وکلاء ہمیشہ اپنے حقوق اور عدالتی اقدار کے لیے متحد اور جدوجہد کرتے رہیں گے اور اس مظاہرے کا مقصد انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں