نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی تعیناتی ملکی مفاد کا باعث ، عاطف حسین

نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی  تعیناتی ملکی مفاد کا باعث ، عاطف حسین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ممتاز قانون دان چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس سٹاف تعیناتی ملک و قوم کے لیے خیر کا باعث ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت اور منفی پروپیگنڈہ کے باوجود فیلڈ مارشل کو اللہ تعالیٰ نے عزت بخشی اور قوم کی خدمت کا موقع دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی انتشار اور عوام و اداروں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، مگر ناکام ہو چکی ہے ۔ چودھری عاطف نے کہا کہ نئے چیف کی قیادت میں دشمن کے عزائم مزید ناکام ہوں گے اور ملک کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں