نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تعیناتی پر مبارکباد

نئے چیف آف ڈیفنس  سٹاف کو تعیناتی پر مبارکباد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر راؤ عارف سجاد نے نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف سید عاصم منیر کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پاک فوج ملک کی سلامتی، وحدت اور استحکام کی مضبوط دیوار ہے اور نئے سپہ سالار کی قیادت قوم کے لیے اعتماد کا باعث ہے ۔ راؤعارف سجاد نے واضح کیا کہ موجودہ داخلی اور خارجی چیلنجز میں قومی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ملک کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فوج کے خلاف پھیلائے جانے والے پراپیگنڈے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں