وہاڑی ، گٹروں کو ڈھکن لگانے آوارہ کتے تلف کرنیکی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مین ہولز کور کرنے اور آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے دو دن میں سروے مکمل کریں اور تمام مین ہولز کی تعداد، تصاویر اور لوکیشن کی نشاندہی کریں۔
کسی بھی جگہ ڈھکن خراب یا چوری ہونے کی صورت میں فوری ڈھکن لگایا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ شہری کھلے مین ہولز کی اطلاع ضلعی کنٹرول روم کے نمبر پر دے سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ٹیمیں روزانہ فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ صحت، ضلع کونسل اور بلدیہ کے اہلکاران اس عمل کو یقینی بنائیں اور روزانہ رپورٹس پیش کریں، کیونکہ آوارہ کتے انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے قائداعظم پارک شرقی کالونی کا وزٹ بھی کیا اور پارک میں تفریحی سہولیات، جھولوں اور صفائی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پارک کی صفائی بہتر کرنے ، جھولوں کو دوبارہ رنگ وروغن کرنے اور عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے قائداعظم پارک شرقی کالونی وہاڑی کا وزٹ کیا اور تفریح سہولیات، جھولوں کی حالت اور صفائی کا معائنہ کیا اور بلدیہ وہاڑی کو پارک کی حالت اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پارک میں موجود جھولوں کو دوبارہ رنگ وروغن کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پارک عوام کو صحت مند تفریح ، تازہ،معطر فضا فراہم کرتے ہیں۔ ،سیر و تفریح کی بہتر سہولیات کسی بھی قوم کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم بھی موجود تھے ۔