میلسی :مختلف علاقوں میں آج بجلی چھ گھنٹے بند رہے گی

 میلسی :مختلف علاقوں میں  آج بجلی چھ گھنٹے بند رہے گی

میلسی (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)میپکو 132 کے وی گرڈ سٹیشن میلسی میں گرڈ سٹیشن کی مرمت کے باعث آج متعدد فیڈرز پر بجلی فراہمی صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔

تفصیل کے مطابق11 کے وی کے فیڈرز فیکٹری،سفیر نگر،فدہ،عالم پور،سائفن،شیر گڑھ،علمدار،سٹی فرسٹ،ککری خورد،جلہ،آر سی اے کالونی،شکر گنج،سردار پور جھنڈیر،خان پور،امیر شہید،سٹی سیکنڈ،ارشاد احمد خان،سرگانہ،نیاز پور،میلسی گریژن،گھلو اور ابوبکر وراق کے علاقے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں